Saturday, April 20, 2024

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی یکم جون سے سکول کھولنے کی دھمکی

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی یکم جون سے سکول کھولنے کی دھمکی
May 29, 2020
لاہور (92 نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے یکم جون سے اسکول کھولنے کی دھمکی دے دی، صدر پرائیویٹ اسکولز کاشف مرزا کہتے ہیں پچاس فیصد پرائیویٹ اسکول بند ہو رہے ہیں، اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے دعوؤں پر عمل کیا جائے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا لاک ڈاون میں مکمل تعاون کیا۔ فیس لیے بغیر پرائیویٹ اسکولز پندرہ لاکھ بیروزگار اساتذہ کو تنخواہیں کہاں سے دیں ؟ صدر پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا حکومت کے کہنے پر اکتیس مئی تک اسکول بند رکھنے کے فیصلے پر عمل کیا، پرائیویٹ اسکولز قانون کے مطابق یکم جون سے اپنا حق حاصل کریں گے۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے عہدیداران نے کہا چند مخصوص اسکول جن کا فیس چالان جاتا ہے وہاں بیس فیصد کمی کے ساتھ فیس لی گئی باقی اسکولوں نے طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی۔