Saturday, April 20, 2024

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا
July 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکولز اگست تک بند رکھنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ ملک بھر میں جائز مطالبات کیلئے پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ لائحہ عمل مشاورت سے طے کریں گے۔ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح اسکولز بھی کھولے جائیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ‏جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم اور چیئرمین ایچ ‏ای سی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں ‏سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پراتفاق کر لیا گیا۔ حتمی منظوری کل این سی او سی ‏سے لی جائے گی۔ ‏ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال ‏کا جائزہ لیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی ‏اجازت ہو گی۔ کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ‏ہے۔ کورونا کی شدت کے تناظر میں تاریخوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے چھوٹے اسکولوں کو ریلیف فنڈز اور بلاسود قرض فراہم ‏کرنے کی تجاویز دیں۔ وفاق نے معاشی حالات کے پیش نظر ریلیف فنڈز جاری کرنے ‏سے انکار کر دیا۔ شفقت محمود نے یقین دھانی کروائی کہ وزیراعظم کو چھوٹے اسکولوں ‏کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کی تجویز پر عملدرآمد کے لیے سفارش کی جائے گی۔