Thursday, May 2, 2024

آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، رمیز راجہ

آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنے جا رہے ہیں، رمیز راجہ
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا عہدے سنبھالتے کئی چیلنجز کا سامنا  رہا۔ تمام چیزیں ایک طرف رکھ کر کرکٹ کی بات کی۔ کوشش ہو گی لیڈر شپ کے ذریعے نتائج دیں۔ آغاز اچھا ہے، امید ہے آگے بھی اچھے نتائج آئیں گے۔

انہوں نے کہا پاکستان کو کارنر کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے دنیا کے سامنے اپنا موقف  رکھا جس  میں ہم کامیاب ہوئے۔ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا۔ دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں۔

 رمیز راجہ بولے کرکٹ کے شعبے کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ ملک بھر میں اسکول کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے اور انہیں ماہانہ تیس ہزار  دیے جائیں گے۔ پچز کی کنڈیشنز بہتر بنانے کے کی  کوشش کر رہے ہیں ۔ آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں۔

نئے  چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے پاکستان  جیتتا ہے تو اچھا لگتا ہے،پاکستان کرکٹ کو  بہتر بنانا ترجیح ہے۔

فیصل حسنین نے کہا   پاکستان کی کرکٹ کے بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ کوشش ہو گی پاکستانی کرکٹ کو اوپر لے کر جاؤں۔