Friday, April 19, 2024

آل پاکستان ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا آج سے آغاز

آل پاکستان ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا آج سے آغاز
March 27, 2015
بہاولپور (نائنٹی ٹو نیوز) آل پاکستان ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کے ایونٹ کا بہاولپور میں آج سے آغاز ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ بارہ ٹیمیں مجموعی طور پر تیتیس میچز کھیلیں گی۔ تمام ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ آج پہلے روز چھے میچز کھیلے جائیں گے۔ میزبان بہاولپور کا مقابلہ آزاد کشمیر اور کراچی کا ٹکراؤ پشاور سے ہو گا۔ اسلام آباد اور اٹک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ لاہور کا میچ ابیٹ آباد سے ہو گا۔ فیصل آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ گوجرانوالہ کا مقابلہ اوکاڑہ سے ہو گا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج گیارہ بجے ڈرنگ سٹیڈیم میں ہو گی۔