Monday, September 16, 2024

آل پاکستان مسلم لیگ کا جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ

آل پاکستان مسلم لیگ کا جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ
February 6, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب پر جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کی جائے۔ اے پی ایم ایل کے کارکنوں نے پی آئی اے ملازمین سے بھی یکجہتی کا اظہارکیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب کے سامنے پاک فوج اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاءنے دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے کامیاب پر جنرل راحیل شریف کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔ ریلی کے شرکاءنے پی آئی اے ملازمین سے بھی یکجہتی کا اظہارکیا اور کہاکہ حکومت نجکاری کرکے پی آئی اے ملازمین کا معاشی قتل بند کرے۔ ریلی کے شرکاءنے کراچی میں جاں بحق ہونے والے پی آئی اے ملازمین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔