Sunday, September 8, 2024

آل پاکستان سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا اسکاٹ لینڈ کا دورہ

آل پاکستان سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا اسکاٹ لینڈ کا دورہ
November 30, 2017

گلاسگو ( 92 نیوز ) آل پاکستان سکولز فیڈریشن کےصدراورمُصنف کاشف مرزا نے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستانی صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات سے مُلاقاتیں کیں ۔
کاشف مرزا نےگلاسگو میں92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ سکولز تعلیم کے بہتر فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ملالہ یوسف زئی کے موقف سے اختلاف تھا اس لئے انہوں نے آئی ایم ناٹ ملالہ نام سے کتاب لکھی ۔
۔کاشف مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں لڑکیاں بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔