Wednesday, April 24, 2024

آل پاکستان انٹریونیورسٹیز ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی

آل پاکستان انٹریونیورسٹیز ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی
January 3, 2019
پشاور (92 نیوز) آل پاکستان انٹریونیورسٹیز ویمن بیڈمنٹن چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز چوبیس میچز کھیلے گئے۔ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ویمن بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا آغاز پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگیا۔ شہید بےنظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام ہونے والی چیمپیئن شپ میں ملک بھر کی انتیس یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔  تین روزہ چیمپیئن شپ میں سنگل اور ڈبل کے مقابلے ہوں گے۔ چیمپیئن شپ میں شریک کھلاڑی مقابلوں کے انعقاد پر خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ خواتین کھلاڑی کہتی ہیں چیمپیئن شپ سے بیڈمنٹن کے میدان میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ چمپین شپ میں 29 یونیورسٹیز کے 240 سے زائد خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ تین روزہ مقابلے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔