Friday, March 29, 2024

آل پاکستان انجمن تاجران کی ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں سول نافرمانی کی دھمکی

آل پاکستان انجمن تاجران کی ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں سول نافرمانی کی دھمکی
August 1, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔ یکم اور پانچ اگست کو ہڑتال کی جائے گی۔ دوسری طرف آل پاکستان انجمن تاجران نے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں سول نافرمانی کی دھمکی دیدی ہے۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عتیق میر نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں کو مسائل میں پھنسا رہی ہے۔ کراچی کے تاجروں سے اڑسٹھ فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے۔ حکومت تاجروں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے جو اب بند ہونا چاہیے۔ عتیق میر کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاجروں کو مثبت جواب نہیں دیا۔