Monday, September 16, 2024

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران نے روزنامہ 92 نیوز کراچی آفس کا دورہ کیا

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران نے روزنامہ 92 نیوز کراچی آفس کا دورہ کیا
April 20, 2017
کراچی (92 نیوز) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن۔ اور انجمن اخبار فروشان کراچی کے عہدیداران نے روزنامہ 92 نیوز کراچی آفس کا دورہ کیا، کیک کاٹا، دعائیں کیں اور ان کا کہنا ہے پورے پاکستان کی طرح شہر قائد کے عوام بھی روزنامہ 92 نیوز کے اجرا کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ جہاں صحافت، سیاست اور کاروبار سے جڑے حلقےخیر مقدم کررہے ہیں وہیں اخباری صنعت سے وابستہ اخبارفروش تنظیمیں بھی پرجوش ہیں۔ اس سلسلے میں92 نیوزکراچی آفس خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے نائب صدر عبدالستار خان اور انجمن اخبار فروشاں کراچی کے صدر محمد اقبال نون، جنرل سیکرٹری عبدالحمید ڈاڈا، پریس سیکرٹری محمد شفیق، سینئر نائب صدر چودھری نذیر، جوائنٹ سیکرٹری کامران خان، چیئر مین اسٹال کمیٹی شمس الدین صدیقی ،نائب صدور مشتاق میمن، حاجی محمد امین اور ناصر نثار سیکٹری مالیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر روزنامہ نائنٹی ٹونیوز کراچی کے ایڈیٹر سعید خاور، نائنٹی ٹو نیوز ایچ ڈی پلس کراچی کے بیورو چیف محمد عمران احمد، ایڈیٹر فورم روزنامہ نائنٹی ٹونیوز رانا عظیم اور نیوز پیپر ایجنٹ اقبال میمن نے کیک کاٹا۔ اخبار فروش تنظیموں کے عہدیدارن کا کہنا تھا کہ روزنامہ 92 نیوز قاری کے لئے ایک مکمل اخبار ہے۔ اخبار فروشوں کا کہنا ہے کہ کئی اخبار آئے اور گئے مگر صحافتی دنیا میں روزنامہ 92 نیوز کو جو پذیرائی مل رہی ہے وہ مثالی ہے۔