Wednesday, May 8, 2024

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے پیپلزپارٹی قیادت کے سیاسی جماعتوں سے رابطے

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے پیپلزپارٹی قیادت کے سیاسی جماعتوں سے رابطے
February 26, 2017

اسلام آباد (92نیوز) فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس۔ پی پی قیادت کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے، چیئرمین بلاول بھٹو دو مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈروں کی طرف سے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہ کرنے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے چار مارچ کو اے پی سی طلب کی ہے۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دو مارچ کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری بھی فوجی عدالتوں کے معاملے پر سیاسی قیادت سے مشاورت کریں گے۔  پیپلزپارٹی کا وفد نیربخاری کی قیادت میں آج چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ملاقات کرے گا۔

پیپلزپارٹی کا وفد کل چارسدہ میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی سے بھی ملے گا۔ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پیپلزپارٹی تحریک انصاف سےبھی رابطے میں ہے۔ عوامی تحریک سے بھی رابطہ کیاجائے گا۔

اگلے ایک دوروز میں تحریک انصاف کی قیادت کو بھی ملاقات میں باضابطہ دعوت دی جائےگی۔ شیخ رشید، اسراراللہ زہری اور آغا حامد علی موسوی کو پیپلزپارٹی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے چکی ہے۔