Friday, May 10, 2024

آل شریف کا پاکستان میں نہ دل لگ رہا ہے نہ دا ، فیاض الحسن چوہان

آل شریف کا پاکستان میں نہ دل لگ رہا ہے نہ دا ، فیاض الحسن چوہان
February 7, 2019
 لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ آل شریف کا پاکستان میں نہ دل لگ رہا ہے نہ دا ۔ الحمرا ہال لاہور میں وائس آف پنجاب مقابلے کی تقریب سے خطاب کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آل شریف کا پاکستان میں  دل نہیں لگ رہا۔ حکومت نوازشریف کو پاکستان میں موجود علاج کی ہرسہولت فراہم کرے گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا زرداری کے خلاف تحقیقات کے لیے دو ماہ وقت ملا۔ کچھ عرصے بعد سڑکوں پر چیخیں سنائی دیں گی۔ تقریب میں پنجاب حکومت کی جانب سے وائس آف  پنجاب پروگرام کا اعلان کیا گیا جس کافائنل تیس مارچ کو ہو گا۔