Thursday, April 18, 2024

آل راؤنڈر شعیب ملک کاون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

آل راؤنڈر شعیب ملک کاون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان
May 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز ۹ پاکستان کے سابق ون ڈے کپتان اور آل راؤنڈر شعيب ملک نے ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرديا۔ سابق کپتان کا کہنا ہے 2019 کا ورلڈکپ آخری ون ڈے ورلڈکپ ہوگا  ،، سابق کپتان نے 2020 تک ٹی 20 کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ۔ شعیب ملک نے کہا کہ عمدہ پرفارمنس سے دونوں میگا ایونٹس یادگار بنانا خواب ہے ۔ شعیب ملک اب تک 261 ایک روزہ میچوں میں 6 ہزار 975 رنز بناچکے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ شعیب ملک نے 154 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔