Friday, April 26, 2024

آل بلیکس رگبی کے عالمی چیمپئن بن گئے

آل بلیکس رگبی کے عالمی چیمپئن بن گئے
November 1, 2015
لندن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے رگبی کے عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ آل بلیکس نے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق رگبی ورلڈ کپ کا فائنل میچ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے آسٹریلیا کو سترہ کے مقابلے میں چونتیس پوائنٹس سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم اس اعزاز کو تیسری بار اپنے نام کرنے اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔