Monday, May 13, 2024

آل بلوچستان وویمن فینسنگ چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر

آل بلوچستان وویمن فینسنگ چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر
September 26, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں فینسنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے شروع کی جانے والی آل بلوچستان وویمن فینسنگ چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ چیمپئن شپ کے اختتامی روز دو فائنل کھیلے گئے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگ زیب بادینی تھے۔ چیمپئن شپ میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خواتین اب بڑھ چڑھ کر اس مشکل کھیل کی طرف آ رہی ہیں۔ مہمان خصوصی اورنگ زیب بادینی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سرزمین ہر کھیل کے ٹیلنٹ سے بھری پڑی ہے تاہم ضرورت ہے تو بہترین مواقعوں کی۔ چیمپئن میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے بیشتر لڑکیاں اب قومی سطح پر ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ فائنلز کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔