Sunday, September 8, 2024

آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ شروع !!! کھلاڑیوں کا افتتاحی تقریب میں شاندار کھیل کا مظاہرہ

 آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ شروع !!! کھلاڑیوں کا افتتاحی تقریب میں شاندار کھیل کا مظاہرہ
August 23, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی آمنے سامنے ہونگے۔ افتتاحی تقریب میں پھرتیلے پارکور بوائز نے اپنے کرتب سے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جنرل موسی کالج میں تقریب تھی آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ کے افتتاح کی جس میں بظاہر ننھے منے دکھنے والے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوششیں کی اور پھرتی اور مہارت سے دشمن کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا لیکن سوشل میڈیا سے پذیرائی کرنے والے پارکور بوائز کی پرفامنس نے تو سب کو حیران کر دیا۔ اچھلتے کودتے چھلانگیں لگاتے پارکور بوائز کا کہنا تھا کہ دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کو تیار ہیں لیکن پریکٹس کےلئے نہ ہی کلب ہے اور نہ ہی حکومتی سرپرستی۔ ووشو کے مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے جس میں نمایاں کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔