Friday, April 26, 2024

آقائے کریمﷺ کا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے ، شہباز شریف

آقائے کریمﷺ کا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے ، شہباز شریف
November 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا آقائے کریم کا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے۔ شہباز شریف نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا سرور کونین حضرت محمد مصطفیﷺ پوری انسانیت کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا آج کا دن سسکتی، تڑپتی اور جہالت میں ٹھوکیں کھاتی انسانیت کے لئے نجات اور فلاح کا دن ہے۔ آپ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ قرآن کریم کے پیغام کو آپ کی سیرت پاک کی روشنی میں نافذ کرنا ہی ہمارا مشن ہے۔ قائد حزب اختلاف بولے پاکستان کو بھی آپ کی سیرت پاک اور آپ کے لائے ہوئے نظام کا مکمل گہوارہ بننا ہے۔ معیشت، معاشرت، سماج، انصاف، ثقافت سب اسی اسوہ مبارک کے مطابق پروان چڑھانا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عمل کی قوت اپنائیں۔ اسوہ مبارک پر عمل کرنا اور اس کی عملی تعبیر ہی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔