Sunday, May 19, 2024

آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ نے نارتھمپٹن شائر کو فتح دلادی

آفریدی کی کاؤنٹی کرکٹ میں جارحانہ بیٹنگ نے نارتھمپٹن شائر کو فتح دلادی
June 12, 2015
برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی اپنی جارحانہ  بیٹنگ کی دھاک بٹھا دی،  نارتھیمپٹن شائر  نے آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ڈربی شائر کو چھے وکٹوں سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آفریدی نے نارتھمپٹن شائر کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے اٹھائیس رنز دیئے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔ ڈربی شائر کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو  چھیاسٹھ رنز بنا سکی۔ جواب میں نارتھمپٹن شائر نے ہدف اٹھارہویں اوور میں حاصل کر لیا۔ شاہد آفریدی نے سترہ گیندوں پر چونتیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے  پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ واضح رہے کہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے عمر اکمل اور سعید اجمل بھی شرکت کر رہے ہیں۔