Thursday, May 9, 2024

آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا کراچی کنگز میں برقرار رہنا دشوار

آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا کراچی کنگز میں برقرار رہنا دشوار
October 5, 2017

کراچی (92 نیوز) شاہد آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا کراچی کنگز میں برقرار رہنا دشوارہو گیا،آل راؤنڈر کا ملتان کی ٹیم میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

شعیب ملک نے اولین پی ایس ایل میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیے تھے۔ قومی کرکٹر نے مسلسل شکست کے بعد ذمہ داریاں روی بوپارہ کے سپرد کردی تھیں۔

آل راؤنڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں۔ شعیب ملک کپتان یا پھر عام کھلاڑی کی حیثیت سے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ پی ایس ایل تھری کے لیے پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں متوقع ہیں۔