Sunday, September 8, 2024

آفریدی نے ملنگا کا ریکارڈ برابر کر دیا

آفریدی نے ملنگا کا ریکارڈ برابر کر دیا
March 22, 2016
موہالی (ویب ڈیسک) ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین اہم میچ میں شاہد آفریدی نے کولن منرو کو آوٹ کر کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 38 وکٹیں حاصل کر لی ہیں اور اس طرح انھوں نے سری لنکن فاسٹ باﺅلر لیستھ ملنگا کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں آل راونڈر عماد وسیم کو وہاب ریاض جبکہ خالد لطیف کو محمد حفیظ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ انجری کے باعث نہیں کھیل رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن، کورے اینڈرسن، گرانٹ ایلیئٹ، مارٹن گپتل، مچل میکلین گھن،ایڈم ملنے، کولن منرو، لیوک رونکی، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی اور روز ٹیلر پر مشتمل ہے۔ پاکستانی ٹیم شاہد آفریدی، احمد شہزاد، شرجیل خان، خالد لطیف، عمر اکمل، شعیب ملک، عماد وسیم، سرفراز احمد، محمد عرفان، محمد عامر اور محمد سمیع کے ساتھ کھیل رہی ہے۔