Saturday, May 4, 2024

آفریدی نے سینئرز کے روئیے کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھا، شعیب اختر

آفریدی نے سینئرز کے روئیے کے حوالے سے ہاتھ ہلکا رکھا، شعیب اختر
May 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں سینئرز کے روئیے کے حوالے سے ابھی ہاتھ ہلکا رکھا ہے۔ ماضی کے عظیم فاسٹ باؤلر شعیب اختر شاہد آفریدی کی حمایت میں بول پڑے۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے سوانح حیات گیم چینجرمیں  سینئرز کے رویے بارے جو لکھا  حقیقت اس سے بڑھ کر ہے۔ سابق فاسٹ باؤلر نے مزید لکھا کہ آفریدی کو یہ سب 20 سال پہلے ہی کہہ دینا چاہیے تھا۔ آفریدی نے درست وقت پر یہ باتیں کی ہوتیں تو کتاب لکھنے کی ضرورت ہی نہ پیش آتی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجز میں جاوید میانداد ،وقاریونس اور شعیب ملک سمیت ماضی کے کئی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس پر انہیں کئی حلقوں کی جانب سے برا بھلا کہا گیا اور بہت سے لوگ انکے حمایتی بھی نظر آئے۔