Saturday, April 20, 2024

آفریدی اور انور علی کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتادیا

آفریدی اور انور علی کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتادیا
August 2, 2015
کولمبو(92نیوز)شاہد آفریدی اور انور علی کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کو ہارا ہوا میچ جتا دیا انور علی مین آف دی میچ تو بنے ہی، پی آئی اے نے بھی انہیں ترقی دے دی۔ شعیب ملک مین آف دی سیریز کا ایوارڈ لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دوسرے  ٹی ٹوئنٹی میں  چالیس  رنز  پر  پانچ وکٹیں  گریں تو شائقین  میں مایوسی  پھیل  گئی  تاہم  اس کے  بعد  بوم  بوم آئے اور دھوم  مچا دی۔ کپتان  شاہد  آفریدی نے  بائیس گیندوں پر چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے پینتالیس رنز  جوڑے ان کا  کہنا تھا کہ  فتح  کے لئے  ذمہ داری  سے  کھیلنا  پڑتا ہے ۔ شاہد آفریدی  کے  بعد  انور علی میدان میں آئے اور ایسے  بلے کو گھماتے  رہے کہ  باولرز تک  چکرا کر  رہ گئے۔ انور علی نے  آفریدی سے بھی زیادہ تیز رفتار اننگز  کھیلی  اور  سترہ گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے چھیالیس رنز بنائے، شاندار  کارکردگی پر  انہیں  مین آف دی  میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ قومی  ائیر لائنز  نے انور علی کو   عمدہ  کھیل  پیش  کرنے پر ترقی دے دی  اور انہیں  گریڈ  فائیو کا اسپیشل گریڈ دیا  گیا  شاہد آفریدی  اور انورعلی  نے   ٹی   ٹوئنٹی کا  دوسرا میچ اور  سیریز جتوانے میں اہم  کردار ادا کیا تاہم دونوں میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شعیب ملک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ان  کا کہنا تھا کہ ٹیم کی فتح انفرادی کارکردگی سے زیادہ اہم  ہے۔ گرین شرٹس کا سری لنکا کو اس کی سرزمین پر  تینوں فارمیٹس میں شکست دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیم  سپرٹ  ہو  تو  قومی کرکٹ ٹیم کو  فتح  یاب  ہونے  سے کوئی نہیں  روک سکتا۔ 2 3 4 5 6 7 8