Sunday, September 8, 2024

آفریدی اور احمد شہزاد مقامی کرنسی کے بغیرہی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے پہنچ گئے

آفریدی اور احمد شہزاد مقامی کرنسی کے بغیرہی ریسٹورنٹ میں کھاناکھانے پہنچ گئے
January 11, 2016
آکلینڈ(92نیوز)پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور احمد شہزاد نیوزی لینڈ میں مشکل کا شکار ہو گئے، ریسٹورنٹ کھانا کھانے پہنچے لیکن جیب میں لوکل کرنسی نہیں تھی، ایک پاکستانی پرستار نے ان کی جان چھڑائی۔ تفصیلات کےمطابق باؤلروں کو چھکے مارنے والے خود کلین بولڈ ہوگئے  شاہد آفریدی اور احمد شہزاد ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ پہنچے ، آک لینڈ ایئرپورٹ پر آفریدی اور احمد شہزاد کھانے کے لئے رکے لیکن علم ہوا کہ ان کے پاس تو لوکل کرنسی ہی نہیں تھی۔ ایسے میں وہاں موجود ایک پاکستانی پرستار نے ان کی جان چھڑائی اور اپنی جیب سے بل ادا کیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی اور احمد شہزاد کا پرستار ہے اور پاکستان کے میچز دیکھنے اسٹیڈیم بھی جائے گا۔