Monday, September 16, 2024

آفریدی الیون نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

آفریدی الیون نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی
February 9, 2018

سینٹ مورٹیز (92 نیوز) سوئٹزر لینڈ کے سرد ترین مقام سینٹ مورٹیز میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آفریدی الیون نے سہواگ کی ڈائمنڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کر لی۔

آفریدی الیون کی جانب سے جیک کیلس نے 90رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ٹھنڈے موسم میں لیجنڈز کرکٹرز نے خوب ماحول گرمایا۔ سہواگ الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقررہ اوورز میں205رنز بنائے۔

ڈائمنڈ کی جانب سے اینڈریو سائمنڈز اور محمد کیف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ آفریدی الیون کی جانب سے پاکستانی آل راؤنڈر عبدلرازاق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ لیکن جنوبی افریقہ کے اسٹار آل راؤنڈر جیک کیلس نے 90رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

رائلز نے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی یوں دنیائے کرکٹ کے چمکتے دمکتے ستاروں سے سجی سیریز دو صفر سے آفریدی الیون کے نام رہی۔