Thursday, March 28, 2024

آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خودکش دھماکہ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق دو زخمی جبکہ خود محفوظ رہے

 آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خودکش  دھماکہ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق دو زخمی جبکہ خود محفوظ رہے
April 30, 2015
چارسدہ(ویب ڈیسک)چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر خود کش حملہ، 1 پولیس اہلکار جان بحق، 2 زخمی جبکہ آفتاب شیر پاؤ حملے میں محفوظ رہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن  چارسدہ کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کے قافلے پر چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے تاہم آفتاب شیرپاؤ حملے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق آفتاب شیرپاؤ پارٹی رہنما عالمزیب عمرزئی کی برسی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ اس دوران عمرزئی میں خود کش حملہ آور نے ان کے قافلے پر فائرنگ کی اور پھر خود کو ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں 1 پولیس اہلکار جان بحق اور 2 زخمی ہو گئے زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آفتاب شیرپاؤؑ کی گاڑی کو 5 گولیاں لگیں تاہم گاڑی بلٹ پروف ہے جس کے باعث گاڑٰی میں سوار افراد محفوظ رہے۔ شیرپاؤ کی گاڑی کو حملے میں جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 6 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ دھماکے کی جگہ سے 2 دستی بم اور 1 پستول برآمد ہوا مقامی افراد کے مطابق خودکش حملہ آور کے ساتھ ایک شخص بھی موجود تھا جو حملے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔۔ آفتاب شیرپاؤ پر ہونیوالے خودکش دھماکے کی وزیر اعظم میاں نوازشریف نے مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے گھروالوں سےرنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔