Friday, April 19, 2024

آفتاب شیرپاﺅ کو اکبربگٹی قتل کیس میں عدالت حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ مل گیا

آفتاب شیرپاﺅ کو اکبربگٹی قتل کیس میں عدالت حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ مل گیا
June 17, 2015
پشاور (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کے مقدمے میں نامزد سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاو کی ایک روزہ عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت ون میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جج آفتاب احمد لون نے کی۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مقدمہ میں نامزد آفتاب احمد شیر پاو کے وکیل نے عدالت میں اپنے موکل کی جانب سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے آفتاب احمد شیر پاو کو آئندہ سماعت میں اپنی حاضری یقینی بنانے کا نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سرکاری گواہان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں سرکاری گواہان کی پیشی کو یقینی بنائیں جس کے بعد مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔