Friday, April 26, 2024

آفتاب احمد کی موت سے متعلق رینجرز کی رپورٹ اے ٹی سی میں پیش

آفتاب احمد کی موت سے متعلق رینجرز کی رپورٹ اے ٹی سی میں پیش
May 5, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم رہنمافاروق ستارکےکوآرڈی نیٹر آفتاب احمدکی موت سےمتعلق رینجرز لاافسرکی رپورٹ منظور  کرلی اور اسے ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ رینجرز کےلاافسرکی جانب سےانسداددہشت گردی عدالت میں جمع کرائی جانےوالی رپورٹ میں بتایاگیاکہ  تین مئی کی صبح ،سات بجےآفتاب احمدکی طبیعت اچانک خراب ہوئی،جنہیں سینےمیں تکلیف کی شکایت پرجناح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دوران علاج وہ دم توڑگیا۔ رپورٹ کےمطابق آفتاب احمدنوےروزکی تحویل میں رینجرزکےپاس تھے،جن کی موت کےمعاملےپراعلی سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہےجبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےبعداصل وجوہات سامنےآسکیں گی،عدالت نے رینجرزلاافسر کی رپورٹ منظورکرتےہوئےریکارڈکاحصہ بنالی۔ فاروق ستارکےکوآرڈی نیٹرآفتاب احمدمنگل کےروزجناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئےتھے،جنہیں دومئی کونوےروزکیلئےرینجرزکی تحویل میں دیاگیاتھا۔