Monday, September 16, 2024

آف شور کمپنیوں کے 436 پاکستانیوں میں سے 190 کراچی، 120 لاہور سے ہیں

آف شور کمپنیوں کے 436 پاکستانیوں میں سے 190 کراچی، 120 لاہور سے ہیں
November 23, 2017

 کراچی ( 92 نیوز) پاناما آف شور کمپنیوں کے 436 پاکستانیوں میں سے 190 مالکان کا کراچی، 120 لاہور جبکہ 91 کا تعلق اسلام آباد سے ہے ۔ شریف فیملی، سیف اللہ خان فیملی، محترمہ بے نظیر بھٹو اور رحمان ملک سمیت دیگر سیاسی و کارباری شخصیات کا نام فہرست میں شامل ہے ۔ پاناما معاملے میں شریف فیملی کے بعد اب سپریم کورٹ میں دیگر 436 افراد کے خلاف تحقیقات کا معاملہ بھی زیرسماعت ہے۔ پانامہ آف شور کمپنیوں کے پاکستانی مالکان میں اکثریت کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 190 افراد آف شور کمپنیوں کی ملکیت رکھتے ہیں ۔ لاہور کے 120 ، اسلام آباد کے 91، چناب نگر کے 07، گوجرانوالہ کے 09 اور فیصل آباد ، پشاور کے چار چارافراد نے آف شور کمپنیوں بنائیں ۔ شریف فیملی سمیت سیف اللہ خان فیملی، محترمہ بے نظیر بھٹو ، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک، جسٹس فرخ قیوم ، جسٹس ملک قیوم اور مرزا مسرور احمد سمیت دیگر کاروباری و سیاسی شخصیات کا نام پاناما کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں شامل ہے۔