Monday, September 16, 2024

آف شور کمپنیوں کا ایک ایسا پہلو جسے عام لوگ نہیں جانتے : 92نیوز رپورٹ

آف شور کمپنیوں کا ایک ایسا پہلو جسے عام لوگ نہیں جانتے : 92نیوز رپورٹ
April 4, 2016
لاہور (92نیوز) کسی دوسرے ملک میں آف شور بینک اکاو¿نٹس اور دیگر مالی لین دین عام طور پر ٹیکسوں اور مالی جانچ پڑتال سے بچنے کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں یعنی کسی بھی آف شور کمپنی کا مقصد ملک سے باہر بیٹھ کر سرمایہ کاری کرنا اور اس سے مختلف طریقوں سے فوائد حاصل کرنا ہے۔ عام طورپر کوئی بھی انفرادی شخص یا کمپنی اس مقصد کے لئے اکثر و بیشتر غیر فعال کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جن کے ذریعے ملکیت اور فنڈز سے متعلق معلومات کو چھپایا جاتا ہے۔ آف شور کمپنی کے ڈائریکٹرز اور شئیر ہولڈز آف شور بینک اکاو¿نٹس دوسرے ملک میں رکھتے ہیں۔ نگران اداروں اور ٹیکس سے بچنے کےلئے انہی آف شورز بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے مالیاتی لین دین کیا جاتا ہے۔ پانامہ کی لاءفرم بھی دنیا کی چوتھی بڑی فرم ہے جو سمندر پار قانونی معاملات کے حوالے سے سروسز فراہم کرتی ہے۔ تقریباً تین لاکھ سے زائد کمپنیاں اس فرم میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ برطانیہ کی کئی کمپنیاں بھی اسی فرم سے قانونی مشاورت لیتی ہیں۔