Monday, September 16, 2024

آف شور کمپنیاں ٹیکس چوری کیلئے بنائی جاتی ہیں‘ تحقیقات کرینگے : ایف بی آر

آف شور کمپنیاں ٹیکس چوری کیلئے بنائی جاتی ہیں‘ تحقیقات کرینگے : ایف بی آر
April 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے پاناما لیکس کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پاناما میں قائم کی گئی آف شور کمپنیوں کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پاناما کی حکومت سے آف شور کمپنیوں کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے گی۔ دستاویزات کی سرکاری سطح پرتصدیق کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا۔ آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کرنے والوں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔ پاناما پیپرز میں پاکستانیوں کی تعداد 250 سے زائد ہے۔ ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیاں صرف اور صرف ٹیکس چوری کے لیے قائم کی جاتی ہیں۔ پاناما لیکس خالصتاً ٹیکس چوری کا معاملہ ہے۔ ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے ایف بی آر کے افسروں کو شامل کرنا لازمی ہے۔ جوڈیشل کمیشن میں نیب یا ایف آئی اے کے افسران کی تقرری بے سود ہوگی۔