Saturday, April 27, 2024

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع ‏

آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع ‏
March 30, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے جسمانی ریمانڈ میں 12 اپریل تک توسیع کردی ۔

 نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آغا سراج درانی  کے ڈرائیور اور نوکروں کے نام پر اکاؤنٹس سامنے آئے ، جن سے تفتیش کی ضرورت ہے۔

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں  اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بکتربند گاڑی میں پہنچایا گیا  ،جیالوں نے بکتربند پر گل پاشی کی اور نعرے لگائے ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ گاڑیاں اور دیگر جائیدادیں خریدنے اور منی لانڈرنگ کے شواہد ملے ہیں  ، موٹرسائیکل تک نہ رکھنے والے کروڑوں کے اکاؤنٹس رکھتے ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق آمدن 11 کروڑ اور اخراجات 45 کروڑ بن رہے ہیں  ، آغا سراج درانی کے بچوں کی فیسیں اور اخراجات بھی نوکروں کے اکاؤنٹس سے ادا کیے جارہے ہیں  ، جبکہ سراج درانی کی ان کے ملازمین کے سامنے تفتیش کرنا چاہتے ہیں ۔

آغا سراج درانی نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اتحاد کو غیراہم قرار دیا  اور کہا کہ جیالی سرکار کہیں نہیں جارہی ۔

عدالت میں پیشی کیلئے آنے والے ایک اور جیالے شرجیل میمن نے آغا سراج درانی سے ملاقات کی کوشش کی  لیکن عدالت کا دروازہ بند دیکھ کر واپس پلٹ گئے ۔