Saturday, April 27, 2024

آغا سراج درانی کیس ، مفرور ملزم گلزار احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے

آغا سراج درانی کیس ، مفرور ملزم گلزار احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے
March 5, 2019
 کراچی (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی مشکلات بڑھنے لگیں۔ نیب مفرور ملزم گلزار احمد کو وعدہ معاف گواہ کے طو پر پیش کرے گا۔ گلزار احمد اس وقت امریکہ میں موجود ہے، واپسی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق گلزار احمد کو آغا سراج درانی کی فیملی کے ایجنٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ وہ 750 ملین کی جائیداد بیچنے کا دعویدار بنے گا۔ گلزار احمد کا بھائی گزشتہ روز نیب حکام کے سامنے پیش ہوا تھا۔ آغا سراج درانی کے لاکرز سے برآمد ہونے والی رقم اور طلائی زیورات کی تفصیلات  نائنٹی ٹونیوز کوموصول ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاکرز سے برآمد غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی روپے میں مالیت 55 لاکھ، 18 ہزار 744 روپے ہے۔ سونے کی انگھو ٹیاں، بالیاِں اور دیگر طلائی زیورات کا وزن دوکل چودہ گرام ہے۔ ایک اور لاکرز سے ایک کلو نو گرام کی انگھوٹیاں ، بالیاں اور دیگر طلائی زیورات ملے ہیں۔ ذرائع نے بتایا محتاط اندازے کے مطابق سونے کی مالیت دو کروڑ سے زائد ہے۔ دوسری جانب آغا سراج درانی کے قریبی ساتھیوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔  ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کے قریبی سمجھے جانیوالے 25 افسران نیب کے ریڈار پر ہیں۔ نیب حکام نے آغا سراج درانی کے قریبی ساتھی شکیل سومرو کی تفصیلات طلب کر لیں۔