Friday, March 29, 2024

آغا سراج درانی کو 8 فٹ کی کھولی میں رکھا ہوا ہے ، نفیسہ شاہ ‏

آغا سراج درانی کو 8 فٹ کی کھولی میں رکھا ہوا ہے ، نفیسہ شاہ ‏
March 18, 2019

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے حکومت اور نیب پر وار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کو 8 فٹ کی کھولی میں رکھا ہوا ہے ۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کیساتھ سلوک  اسپیکر نہیں سندھ اسمبلی کی تذلیل ہورہی ہے ، حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے ۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی  نے کہا کہ ہم اپنا کیس عوام کے سامنے رکھیں گے ،  نفیسہ شاہ نے وزیرریلوے اور وزیرمملکت داخلہ پر کالعدم تنظیموں کی سہولت کاری کا الزام بھی لگا دیا۔