Wednesday, April 24, 2024

آغا رفیع اللہ کی چائنہ کٹنگ میں ملوث ہونے کی ایک اور کہانی سامنے آگئی

آغا رفیع اللہ کی چائنہ کٹنگ میں ملوث ہونے کی ایک اور کہانی سامنے آگئی
June 30, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی چائنا کٹنگ میں ملوث ہونے کی ایک اورکہانی سامنے آگئی۔ پی پی رکن بھینس کالونی کے رفاہی پلاٹوں پر قبضے میں ملوث نکلے،92 نیوزنے پہلے بھی آغا رفیع اللہ کی قبضہ کہانیوں کا پردہ چاک کیا تھا ۔

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی چائنا کٹنگ میں ملوث ہونے کی ایک اور کہانی  سامنے آگئی ، موصوف بھینس کالونی کے رفاعی پلاٹوں پر قبضے میں ملوث نکلے  ، پی پی رکن آغا رفیع اللہ کی سرپرستی میں بن قاسم ٹاؤن میں چائنا کٹنگ کا دھندہ عروج پکڑگیا ۔

کارندوں نے چھٹی کے دن ایس ٹی پلاٹ پر قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردیں ، جبکہ قبضے میں سیاسی کارکن اور پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں،جنہیں ڈی سی ملیر کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

آغارفیع اللہنے کئی شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورلیے، لیکن پلاٹ نہیں دیے اور دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جس کیخلاف متاثرین نے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا ۔

قاسم ٹاؤن  میں رفاعی پلاٹوں پر قبضہ کے بعد فروخت کرکے کروڑوں روپے بٹورے جاچکے ہیں ، ایک نوجوان نے قاسم ٹاؤن میں 2 پلاٹ خریدے، اور 6 لاکھ روپے ادا بھی کردیے،لیکن پلاٹ یا رقم واپس دینے کی بجائے دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آغا رفیع اللہ کے ایماء پر ہی ڈی سی ملیر کا تبادلہ کرکے گہنور لغاری کوچارج دیا گیا، جس نے آتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے قبضہ مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ۔