Wednesday, April 24, 2024

آغا رفیع اللہ کا پرسنل سیکرٹری بھی سادہ لوح افراد سے لاکھوں بٹور گیا

آغا رفیع اللہ کا پرسنل سیکرٹری بھی سادہ لوح افراد سے لاکھوں بٹور گیا
July 2, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ  کا پرسنل سیکرٹری بھی سادہ لوح افرادسےہاتھ کرگیا ،  عابدعلی چانڈیو سادہ لوح افراد کو نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لوٹ لئے ،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےبجائے مفرور قرار دےدیا، عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے گرفتاری کا حکم دے دیا،دیگر متاثرین بھی سامنے آگئے ۔

پیپلزپارٹی کےرکن قومی اسمبلی آغارفیع اللہ  کاپرسنل سیکرٹری عابد چانڈیو بھی  سادہ لوح عوام کےساتھ ہاتھ کرگیا ، ملازمت کاجھانسہ دےکر لاکھوں روپے بٹورلئے ، ایک شہری نے شرافی گوٹھ میں  مقدمہ درج کروایا ۔

شہری نے موقف اختیار کیا کہ آغا رفیع اللہ کے پرسنل سیکرٹری عابد چانڈیو نے سرکاری نوکری دلانے کے لئے 14لاکھ روپے وصول کئےلیکن ملازمت نہیں دلائی،رقم کا تقاضا کیا تو سات لاکھ روپے کا چیک دیا جو باونس ہوگیا ، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار نہیں کیا بلکہ چالان میں مفرور قرار دیدیا۔

کرمنل ماڈل کورٹ ملیرکے جوڈیشل مجسٹریٹ نےعابدچانڈیو کی گرفتاری کا حکم دیا ہے ، ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تودیگر متاثرین بھی سامنے آگئے۔

گلشن اقبال کی رہائشی  خاتون شریں نےپراسیکیوٹرکوبتایاکہ عابد چانڈیو نےملازمت کاجھانسہ دیکرچھ لاکھ روپے لئے آغارفیع اللہ سے ملاقات بھی کروائی اور جعلی تقررنامہ پکڑادیا۔

ایک متاثرہ شہری ظفر خان نے بتایاکہ آغا رفیع اللہ خان کے پرسنل سیکریٹری عابد علی نےلاکھوں روپے وصول کیے لیکن نہیں ملازمت نہیں دلائی۔

ایک اور شہری اکبر خان نے بتایا کہ عابد علی چانڈیونے  کے ڈی اے میں ملازمت کاجھانسہ دےکرپانچ لاکھ روپے لے لئے،رقم واپس مانگی تو عابد چانڈیو نے پستول تان لیا۔

وکیل صفائی نے متاثرین کوپٹیشن دائر کرنے کا مشورہ دیا ۔