Monday, September 16, 2024

آصفہ بھٹو لاہور پہنچ گئیں

آصفہ بھٹو لاہور پہنچ گئیں
January 8, 2016
  لاہور(92نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرا عظم شہید بے نظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئی ہیں ۔ آصفہ بھٹو اپنے چارروزہ دورہ پر لاہور پہنچی ہیں ۔آصفہ بلاول ہاوس میں خواتین کارکنوں سے ملاقاتیں کرنے کے ساتھ ساتھ بلاول کے ساتھ پارٹی رہنماوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گی ۔