Sunday, September 8, 2024

آصفہ بھٹو زرداری گریجوایٹ بن گئیں

آصفہ بھٹو زرداری  گریجوایٹ بن گئیں
July 8, 2016
لندن(92نیوز)بلاول بھٹو ، بختاور کے بعد بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی نے بھی گریجویشن مکمل کرلی ۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی نے بھی گریجویشن مکمل کرلی ۔ اس حوالے سے  لندن کے رائل فیسٹول ہال میں ہونے والی تقریب میں آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری ، اور بختاور زرداری نے شرکت کی ۔  آصفہ بھٹو نے ماسٹرز ان گلوبل ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ  میں گریجویشن مکمل کی ۔ سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ نے ’’گریجوایشن ڈے ‘‘کا ٹویٹ کیا ، بختاور بھٹو زرداری  نے  آصفہ کو گریجوایشن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے چھوٹی ’’بھٹو زرداری ‘‘ بھی اب ایم ایس سی کر چکی ہے ۔جبکہ سوشل میڈیا پر  آصفہ  بھٹو کو گریجویشن کی مبارکبادیں دینے والوں کا ٹاپ ٹرینڈا بنا ہوا ہے ۔