Monday, May 13, 2024

آصف علی کے کاؤنٹی کرکٹ میں زوردار چھکے سے اپنی ہی گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی

آصف علی کے کاؤنٹی کرکٹ میں زوردار چھکے سے اپنی ہی گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی
June 22, 2021

لندن (92 نیوز) کرکٹر آصف علی کے کاؤنٹی کرکٹ میں زوردار چھکے سے اپنی ہی گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔

انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے میچ میں کرکٹر آصف علی نے سینیٹ پیٹرس کے خلاف میچ میں زور دار چھکا لگایا، جس سے پارکنگ میں کھڑی ان کی اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی۔

کرکٹر آصف خوشی منانے کے بجائے سر پکڑ کر بیٹھ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔