آصف علی زرداری کی میر ہزار خان بجارانی کے انتقال پر ان کے بیٹے سے تعزیت
اسلام آباد( 92 نیوز ) سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کرم پور پہنچے اور سابق وزیر میر ہزار خان بجارانی کے انتقال پر ان کے بیٹے سے اظہار تعزیت کی ۔
وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرا بھی سابق صدر کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ جبکہ ہیلی پیڈ سے رہائشگاہ تک گھروں کی چھتوں پر کمانڈوز تعینات رہے ۔
سابق صدر اظہار تعزیت کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے ۔