Friday, April 19, 2024

آصف علی زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت میں سماعت 2جون تک ملتوی

آصف علی زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت میں سماعت 2جون تک ملتوی
May 21, 2015
راولپنڈی (92نیوز) احتساب عدالت راولپنڈی میں آج اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اثاثہ جات ریفرنس کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری احتساب عدالت میں جب پیش ہوئے تو اس موقع پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر وہ ہر پیشی پر عدالت آنے سے قاصر ہیں، عدالت اس پر غور کرے۔ احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کو عدالت حاضری سے استثنیٰ دیدیا اور سماعت 2جون تک موخر کر دی۔