Friday, May 17, 2024

آصف علی زرداری کا لاہور میں احتجاج کا اعلان

آصف علی زرداری کا لاہور میں احتجاج کا اعلان
December 23, 2021 ویب ڈیسک

ٹنڈوالہ یار (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

ٹنڈوالہ یار میں تقریب سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا مخالفین کا مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، لاہور اور اسلام آباد میں بیٹھ کر انکا مقابلہ کریں گے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی کام کیے، وفاقی حکومت اور ہمارے مابین مسائل چلتے رہیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری ٹنڈوالہ یار سے نوابشاہ روانہ ہوگئے، جہاں وہ اپنے کزن آفتاب زرداری کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ آفتاب زرداری اچانک حرکت قلب بند ہونے سے گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔