Saturday, April 27, 2024

آصف علی زرداری کا عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کافیصلہ

آصف علی زرداری کا عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کافیصلہ
January 14, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے بھی 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔

آصف علی زرداری نے کارکنوں کو بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی ۔

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف سمیت متعدد اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کر چکی ہیں ۔