Saturday, April 20, 2024

آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مظبوط بنانے کیلئے متحرک

آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مظبوط بنانے کیلئے متحرک
June 21, 2021

لاہور (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مظبوط بنانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ لاہور کا معاملہ، سابق صدر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں مظبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت کے لیے جنوبی پنجاب پر نظریں جما لیں۔

سابق صدر نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایات دے دیں۔ مخدوم احمد محمود کو پی ٹی آئی سے مایوس جنوبی پنجاب کے لوگوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

آصف علی زرداری نے جنوبی پنجاب اور سنٹرل پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے بھی رابطے کیے، جن کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے بھی کئی اہم رہنماء بھی سابق صدر سے رابطوں میں ہیں۔ عام انتخابات سے قبل جہانگیر ترین گروپ کے بھی کئی اہم ارکان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

سابق صدر عام انتخابات سے قبل پنجاب پیپلز پارٹی کی تنظیم کو بھی عوامی سطح پر متحرک کریں گے۔