Friday, April 19, 2024

آصف علی زرداری نے حکومت کو ملکر ملک کو آگے بڑھانے کی پیش کش کردی

آصف علی زرداری نے حکومت کو ملکر ملک کو آگے بڑھانے کی پیش کش کردی
October 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) مفاہمت کے گرو آصف علی زرداری حکومت سے بھی مفاہمت کیلئے تیار ہو گئے ، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا اب مل کر ملک کو آگے بڑھاتے ہیں، کب تک ایک دوسرے کی کردار کشی کرکے وقت ضائع کرینگے، ڈیمز سمیت ہر سنجیدہ معاملے پر حکومت کا مکمل ساتھ دینگے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک دوسرے کو نیچا دکھانا چھوڑنا ہو گا ، ملک چلانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا تیل بچانا کافی نہیں ،جمہوریت ہی قومی مسائل کا بہترین علاج ہے ۔ سابق صدر کا کہنا تھاکہ  کراچی کی آبادی 3  کروڑ ہے، اس میں بہاری، بنگالی اور خیبر پختونخوا سے آنے والے سب شامل ہیں، انہوں نے کہا پانی ایک بنیادی مسئلہ ہے۔آصف زرداری نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا تو پی ٹی آئی کے شفقت محمود نے ان کی پیشکش کا بھر پور خیر مقدم کیا ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی تعاون کی پیشکش نے کئی سوالات کو  جنم دے دیا ، کیا حکومت اور پی پی پی کے درمیان برف پگھل جائے گی؟، آصف زرداری کی پیشکش اور شفقت محمود کا خیرمقدمی بیان معنی خیز ہیں ، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا۔