Saturday, May 18, 2024

آصف علی زرداری تقریر کے دوران آپریشن ضرب عضب کا نام بھول گئے

آصف علی زرداری تقریر کے دوران آپریشن ضرب عضب کا نام بھول گئے
June 15, 2015
کراچی (92نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری آپریشن ضرب عضب کا نام بھول گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور پانچ سال تک وطن عزیزکے صدر رہنے والے آصف علی زردری پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب کے دوران آپریشن ضرب عضب کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی باری آئی تو سابق صدر کو آپریشن کا نام ہی بھول گیا اور انہوں نے اس موقع پر ضرب عضب کو ضرب امن کہہ ڈالا جس پر پیچھے کھڑے شخص نے ان کی توجہ دلائی جس پر آصف زرداری نے آپریشن ضرب عضب کا نام لیا۔