Thursday, March 28, 2024

زرداری اپنی کرپشن کی فکر کریں ، فیاض الحسن،قوم جانتی ہے پیسہ کس نے لوٹا،فواد چودھری

زرداری اپنی کرپشن کی فکر کریں ، فیاض الحسن،قوم جانتی ہے پیسہ کس نے لوٹا،فواد چودھری
December 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سابق صدر  آصف علی زرداری  کے حیدر آباد جلسے سے خطاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اپنی اور اپنی کرپشن کی فکر کریں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری نے پہلے بھی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دیں اور پھر اینٹوں کی تلاش میں دبئی چلے گئے ، آصف علی زرداری  بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  آصف علی زرداری یہ جان لیں کہ  ڈیل ہو گی اور نہ ہی ڈھیل ہو گی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی سابق صدر پر تنقید کے نشتر برسائے اور کہا کہ  آصف زرداری نے پہلے بھی ایک بیان دیا تھا پھر 3سال دبئی میں سیر وتفریح کرنا پڑی۔ فواد چودھری نے کہا کہ  جتنے مرضی فلسفے بیان کریں، ساری قوم جانتی ہے پیسہ کس نے لوٹا؟،  جو کام ضیا الحق نہ کرسکا، وہ زرداری نے کردیا، پیپلزپارٹی کو قومی جماعت سے ایک علاقائی جماعت بنا دیا۔