Friday, May 17, 2024

آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 3, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس دوران پی ڈی ایم کے آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت بھی ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں ایک ہفتے کے دورانیہ دوسرا رابطہ تھا۔ نواز شریف نے آصف زرداری کو بختاور بھٹو کی منگنی پر مبارکباد بھی دی۔