Wednesday, April 24, 2024

آصف زردای کیخلاف پارک لین کیس میں نیب کو نئے شواہد مل گئے

آصف زردای کیخلاف پارک لین کیس میں نیب کو نئے شواہد مل گئے
August 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) اڈیالہ جیل کے قیدی آصف زردای کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پارک لین کیس میں نیب کو نئے شواہد مل گئے۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ریکارڈ ، گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد کی روشنی میں ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ آصف زردرای اور دیگر ملزمان پر پارک لین کی بے نامی کمپنی بنا کر جعلسازی سے قرض کی رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔ ادھر جعلی اکاؤنٹس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے قریبی ساتھی اور شریک ملزم یونس قدوائی سے متعلق نیب کی رپورٹ احتساب عدالت نے مسترد کر دی۔ نیب نے رپورٹ میں کہا تھا کہ یونس قدوائی ملک میں نہیں۔ ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے نیب نے دفتر میں بیٹھ کر رپورٹ تیار کر لی۔ یونس قدوائی کے محلے سے کم از کم دو افراد کے بیان قلمبند کر کے دوبارہ رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے چار گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی۔ اُدھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے فریال تالپور کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی اور قرار دیا کہ فریال تالپور راولپنڈی جیل میں ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ کار ہے۔