Wednesday, May 1, 2024

آصف زرداری،بلاول بھٹو ، چودھری شجاعت،مونس الٰہی کا نواز شریف سے اظہار تعزیت

آصف زرداری،بلاول بھٹو ، چودھری شجاعت،مونس الٰہی کا نواز شریف سے اظہار تعزیت
September 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کیلئے جاتی امرا میں اہم شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ سابق صدر و شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے اور نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ پیپلزپارٹی کے دونوں رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج  کا اظہار کیا اور مرحومہ کے جمہوریت کیلئے  کردار پر گفتگو بھی کی ۔ اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  بلا شبہ کلثوم نواز بہادر اور نڈر خاتون تھیں ، جمہوریت اور ملک کیلئے ان کی جدو جہد کو قوم یاد رکھے گی ۔ غم کی اس گھڑی میں ہم شریف خاندان کے ساتھ ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ  ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور مونس الٰہی بھی جاتی امرا پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے دونوں رہنماؤں نے نواز شریف سے اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ،ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ ،بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی اورجمعیت علمائے اسلام نوارانی گروپ کے وفد سمیت دیگر سیاسی شحصیات نے بھی جاتی امراء میں نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا۔