Tuesday, May 21, 2024

آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوگا

آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوگا
December 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) نیا آرڈیننس نیب زدہ سیاستدانوں اور افسروں کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف، حمزہ شہباز، سعدرفیق کو بھی فائدہ ہوگا، نیب میں بی آر ٹی، مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیسز کی تحقیقات بھی نہیں ہونگی۔ پرویزخٹک، علیم خان، سبطین خان اور اعظم خان سمیت کئی حکومتی شخصیات مستفید ہوسکیں گی۔