Friday, April 19, 2024

آصف زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کی طلبی کے سمن جاری

آصف زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کی طلبی کے سمن جاری
October 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کردیئےگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔ استغاثہ کے دو گواہ عدالت میں پیش ہوئے،تمام گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر شہادتیں قلمبند نہ ہوسکیں۔ احتساب عدالت کے  جج خالد محمود رانجھا نے گواہوں کو دوبارہ طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔